بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انڈین فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ فاطمہ ثنا نے اپنے کریئر کے آغاز میں بھارت کی سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں کام کے بدلے جنسی استحصال یا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔
خواتین کے لباس کے متعلق سلمان خان کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے فلم میں کام کی پیشکش کے لیے فون کیا اور اس دوران وہ مسلسل اشتعال انگیز جملے کہتا رہا جسے وہ نظر انداز کرتی رہیں۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ بعد میں اس کا میسج آیا کہ آپ سب کچھ کرنے کو تیار ہیں نا۔ جس پر میں نے کہا کہ ہاں میں اپنے کردار کے لیے محنت کروں گی اور وہ سب کروں گی جو فلم کے کردار کے لیے ضروری ہوگا۔
فاطمہ ثنا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب لوگ ایسے نہیں ہوتے، ہاں استحصال ضرور ہوتا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔