جنگ ہو رہی ہے یا کھیل؟ قذافی اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کے چاروں طرف خندق کیوں کھودی گئی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریڈ اٹ

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرکٹ ایکشن کے لیے تیار ہے لیکن گراؤنڈ کے چاروں طرف ایک گہری خندق کھودی گئی ہے۔

خبردار! ہوشیار! اب کوئی گراؤنڈ میں داخل ہو کر کھلاڑیوں سے ملنے کی جرات نہ کرے کیونکہ جنونی کرکٹ فینز کے اس متوقع عمل کو تقریباً نا ممکن بنا دیا گیا ہے اور یہ گراؤنڈ میں بنائی جانے والی خندق کی وجہ سے نا ممکن بنایا گیا ہے۔

مڈل ایسٹ کی نمبر ون مقبول ٹریول ایپ نے پاکستان میں آپریشن کا اعلان کردیا

قذافی اسٹیڈیم میں فینز کے لیے اچھے منظر کے لیے جنگلوں کو ختم کر دیا گیا ہے اب انکلوژرز اور فینز کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں رہی اور گراؤنڈ میں فینز کے داخلے کو روکنے کے لیے خندق بنا دی گئی۔

یہ خندق 10 فٹ چوڑی اور 10 فٹ گہری ہے۔ دونوں جانب جنگلے لگائے گئے ہیں جنہیں سبز رنگ کیا گیا ہے۔ خندق میں نیٹ لگا نے کا پلان بنایا گیا ہے تاکہ لمبے چھکے کے بعد گیند خندق میں گرے تو آ سانی سے نکالا جا سکے۔

Related Posts