سعودی عرب: شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

سعودی عرب میں شہزادہ  عبدالعزيز  بن مشعل بن عبدالعزيز  آل سعود انتقال کرگئے، جس پر پوری مملکت سوگوار ہے۔ ایوانِ شاہی کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا۔ 

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل بن عبدالعزیز آلِ سعود کے انتقال کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایون شاہی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ  شہزادہ عبد العزیز بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔

 ایوان شاہی کے اعلان کے  مطابق  شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض میں جامع  مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔مملکت سعودی عرب میں ایوانِ شاہی کی ہدایات کے مطابق رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جارہی ہے۔

Related Posts