سیف علی خان پر حملے کے بعد جونیئر این ٹی آر حیران، پوجا بھٹ نے ایکشن اور تحفظ کا مطالبہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گھر میں چوری کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا۔ نامعلوم حملہ آور نے سیف کو چھ بار چاقو مارا، جس سے انہیں دو گہرے زخم آئے۔ اداکار ننداموری تارا کا راما راؤ جونیئر، جو جونیئر این ٹی آر کے نام سے مشہور ہیں اور اداکارہ پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

جونیئر این ٹی آر نے اپنی ٹویٹ میں لکھاکہ سر پر حملے کی خبر سن کر صدمہ ہوا اور افسوس ہوا۔ ان کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لیے دعاگو ہو ں۔

پوجا بھٹ نے اپنی ٹوئٹ میں ممبئی پولیس سے اپیل کی کہ باندرا میں پولیس کی موجودگی بڑھائی جائے اور شہر میں قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ اس بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ باندرا اور شہر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

پولیس کے مطابق، حملہ آور سیف کے بچوں کے کمرے میں داخل ہوا، جہاں سیف نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران، حملہ آور نے چاقو سے وار کیا۔ سیف کی نیورو سرجری مکمل کر لی گئی ہے، جس میں ان کے جسم سے تین انچ لمبی دھار دار چیز نکالی گئی۔ اب ان کی کاسمیٹک سرجری جاری ہے۔

کرینہ کپور خان کی پی آر ٹیم کا کہنا ہے کہ رات سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے گھر پر چوری کی کوشش کی گئی، جس دوران سیف کو بازو پر چوٹیں آئیں۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور باقی فیملی محفوظ ہے۔ ہم میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ افواہوں پر یقین نہ کریں، کیونکہ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ آپ کی فکر اور دعاؤں کا شکریہ۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں کاپی کیٹ؟، حنا بیات نے عامر خان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

پولیس حکام اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ مداح سیف علی خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور باندرا میں مزید تحفظ کے اقدامات کی امید رکھتے ہیں۔

Related Posts