سابق امریکی انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینل جو عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بار بار ٹوئٹ کر چکے ہیں، اب خان کے حامیوں کی مسلسل درخواستوں سے پریشان ہو گئے ہیں۔
نئے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرینل کو خصوصی مندوب کے طور پر نامزد کیا تھاجو خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں۔ گرینل نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کئی ٹوئٹس کیں لیکن خان کے حامیوں کی طرف سے مسلسل مطالبات نے انہیں پریشان کر دیا۔
حال ہی میں گرینل نے اپنے گھر کے باہر کیلیفورنیا میں ہونے والی شدید آگ کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی۔ اپنے ٹوئٹ میں، انہوں نے کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹس کی پالیسیوں پر تنقید کی، لکھا کہ یہ پالیسیاں سب کچھ راکھ میں بدل رہی ہیں۔
گرینل نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ ان لوگوں کو ووٹ دینا بند کریں جو پانی کے انتظام اور جنگلات کی پالیسیوں میں عقل اور حکمت کا استعمال نہیں کرتے۔
اس پر ایک پی ٹی آئی کے حامی محمد نواز خان نے گرینل کو مشورہ دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور پھر سے #ReleaseImranKhan ہیش ٹیگ استعمال کرنے کی یاد دہانی کروائی۔
اس کے جواب میں گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے پاکستانی صارف کو غصے میں کہا، “تم جنوبی کیلیفورنیا میں نہیں رہتے گیٹ لوسٹ۔” گرینل کے جواب کے بعد صارف نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی اپنی پوسٹ حذف کر دی۔
کھاریاں کے کھسرے اپنا گرو چھڑوا کر لے گئے تھے لیکن، پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج پر میمز وائرل