پاکستان کی مقبول اداکاراورمارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہرکی قومیت کی وضاحت کردی۔
اداکارہ نیلم منیر اس وقت دبئی میں ہونے والی اپنی شادی کی تقریب میں بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ نیلم کی شادی میں صرف ان کے گھر والوں نے شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنی شادی کےایک ماہ بعد شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
نیلم منیر نے اب تک اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات شیئر نہیں کیں، تاہم بہت سے مداحوں نے قیاس کیا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب، پاکستان سے ہے۔
حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شو گڈ مارننگ پاکستان میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت واضح کردی۔ ندا نے کہاکہ، میں ہماری بہت مشہور اور خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کو ان کی شادی پر مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ وہ میرے دل میں بہت خاص جگہ رکھتی ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔