معروف بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے تعلقات کے بارے میں ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ دی آوارہ مسافر پوڈ کاسٹ میں جے گنگن کی میزبانی میں، سنگھ نے جوڑے کے مستقبل کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی پیش گوئی کی اور کہا کہ دونوں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد طلاق لے سکتے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ دونوں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد طلاق لے سکتے ہیں۔سنگھ کی اس پیش گوئی نے سامعین کو حیران کن کیفیت میں مبتلا کر دیا،کیونکہ سوناکشی اور ظہیر نے حال ہی میں شادی کی تھی۔ نجومی نے اپنی پیش گوئی پر قائم رہتے ہوئے وضاحت دی ہےکہ بچے کی پیدائش ہونے کے بعد دونوں میں شدید اختلافات اور جھگڑے ہوں گے، جو آخرکار طلاق پر ختم ہوں گے۔
یہ دعویٰ سننے والوں کے لیے شاکنگ تھاکیونکہ جوڑا فی الحال اپنی زندگی کے خوشگوار دن گزار رہا ہے۔ سوناکشی اور ظہیر نے حال ہی میں آسٹریلیا میں نیا سال منایا اور اپنی خوشگوار جھلکیاں شیئر کیں، جس میں بنجی جمپنگ، اسکائی ڈائیونگ، اور سفاری پر جانے جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے ان کے خوشگوار تعلقات کو ظاہر کیا۔
اگرچہ نجومی کی پریشان کن پیشین گوئی موجود ہے، تاہم جوڑے کی موجودہ خوشی سنگھ کی پیش گوئی کے برعکس نظر آتی ہے۔اب وقت ہی بتائے گا کہ سوناکشی اور ظہیر کا رشتہ کس سمت میں جائے گا۔