کوہلی کے مخصوص اشاروں نے آسٹریلوی تماشائیوں کو بھڑکا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو منٹ

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز تنازعات سے بھرپور رہی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پر سلیجنگ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے، 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی جو پوری ٹیسٹ سیریز میں ناکام نظر آئے، سلیجنگ کرنے میں سب سے آگے آگے رہے۔

با حجاب خاتون کا مذاق اڑانے والی سیاح خواتین گرفتار

ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے اور جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد شائقین کرکٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اب ویرات کوہلی کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آسٹریلیوی تماشائیوں کو اشارے کے ذریعے انہیں غصہ دلاتے نظر آئے۔

سڈنی ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے روز ویرات کوہلی قائم مقام کپتان تھے اور تماشائیوں نے ان کو دیکھ کر شور مچایا تو جواب میں ویرات کوہلی نے 2018 میں ہونے والے آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی تماشائیوں کو یاد دلائی۔

 

ویرات کوہلی نے اپنی جیبیں دکھا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کی جیبیں خالی ہے، اس میں سینڈ پیپر نہیں ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو کہا گیا کہ وہ ہر وقت لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے بلاوجہ تماشائیوں کو طیش دلایا۔

Related Posts