صوبہ خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
ایس پی ورسک مختار خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پشاور کے علاقے تہکال کے قریب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
کیا چین میں پھیلنے والا نیا خطرناک وائرس پاکستان میں پہلے سے موجود ہے؟
ایس پی مختار خان کے مطابق ایک فریق کے لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جبکہ دوسرا فریق تہکال کے قریب ایک مقام پر موجود تھا۔
ایس پی ورسک مختار خان کا کہنا ہے کہ اس دوران ہونے والی فائرنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔