آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار 25 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزر بائیجان کے دار الحکومت باکو سے چیچنیا کے دار الحکومت گروزنی جانے والا چھوٹا مسافر طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 67 افراد سوار تھے۔
پی ٹی آئی رہنما اور نامعلوم ہینڈلر کی گفتگو پکڑی گئی، 26 نومبر کے فساد کی سازش بے نقاب
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے حادثے سے قبل ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ حادثے سے قبل طیارے نے مبینہ طور پر کئی بار ہوائی اڈے کا چکر لگایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے 22 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔