شرمناک، نشتر اسپتال میں خاتون نے واش روم میں بچہ جنم دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو 24 نیوز

ملتان کے معروف سرکاری اسپتال نشتر میں خاتون نے بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان نشتر اسپتال میں زچگی کی شکایت کے ساتھ آئی خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون گائنی آؤٹ ڈور میں چیک اپ کروانے آئی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج بننے سے معذرت کرلی

انتظامیہ کے مطابق الٹرا ساؤنڈ کروانے کے بعد مریضہ واش روم گئی جہاں زچگی کی شدید تکلیف کے بعد بچے کو جنم دے دیا، جس پر عملے نے زچہ اور بچہ کو فوری گائنی لیبر روم منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ اور بچے کی صحت تسلی بخش ہے۔

گزشتہ مہینے اندرون سندھ کے ایک سرکاری اسپتال میں بھی ایسی صورتحال پیش آئی تھی، جہاں حاملہ خاتون نے ضروری سہولتیں موجود نہ ہونے کے باعث اسپتال کے احاطے سے باہر ہی بچے کو جنم دیا تھا۔

یہ صورتحال پاکستان کے عوام بالخصوص دیہی عوام کو در پیش مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔

Related Posts