انٹرنیٹ کی سست رفتار، بلاول نے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پی ٹی وی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انٹرنیٹ کی سست روی پر ایک بار پھر پھر سیخ پا ہوگئے اور حکومت کو جھاڑ دیا۔

اپنے خطاب میں بلاول نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوں کو ڈیجیٹل کا کیا علم، گیمنگ کا کیا پتہ، ڈیجیٹل رائٹس بل کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، تیز رفتار انٹرنیٹ ہرشہری کا بنیادی حق ہے، ڈیٹا پرائیویسی کے حق کی حفاظت بھی یقینی بنانا ہوگی۔

آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے ’بابوں‘ کو انٹرنیٹ کا علم ہے، نہ وہ واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں نہ ہی سمجھتے ہیں، انہیں کیا معلوم یہ کیا ہے؟

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ اغوا اور زیادتی کا شکار

انہوں نے کہا کہ آئی بی اے بین الاقوامی سطح پر بہترین ادارہ ہے، ہم دنیا کی تعلیمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بنا رہے ہیں، ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نوجوان ڈیجیٹل بل آف رائٹس کیلئے مجھے تجاویز دیں، نوجوانوں کو ڈیجیٹل رائٹس کے لئے بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی۔

Related Posts