ڈنمارک نے غیر ملکی کارکنوں کیلئے آمدنی کی نئی حد مقرر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Denmark Sets New Income Levels for Foreign Workers
ڈنمارک یکم جنوری 2025 سے غیر ملکی شہریوں کے لیے ورک بیسڈ رہائشی اجازت ناموں کے درخواست دہندگان کے لیے ایک نئی آمدنی کی شرط متعارف کروا رہا ہے۔
ڈنمارک کی ایجنسی برائے بین الاقوامی بھرتی اور انضمام (ایس آئی  آر آئی ) نے اعلان کیا ہے کہ یہ نیا معیار اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غیر ملکی کارکنوں کی تنخواہیں ڈنمارک کے معیارات کے مطابق ہوں۔
اس تبدیلی کے نفاذ کے ذریعے ڈنمارک کا مقصد غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ان کی تنخواہیں مقامی کارکنوں کے مساوی ہوں۔
رہائشی اور ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے، آپ کی تنخواہ اور ملازمت کی شرائط ڈنمارک کے معیارات سے ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی تنخواہ ڈنمارک میں متعلقہ ملازمت کی قسم کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔
31 دسمبر 2024 کے بعد دی گئی درخواستیں نئے آمدنی کے معیار کے تحت جانچی جائیں گی، جبکہ یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان جمع کرائی گئی درخواستیں موجودہ معیارات کے مطابق جائزہ لی جائیں گی۔ نئے قواعد یکم جنوری 2025 سے دی گئی درخواستوں پر لاگو ہوں گے۔
نئے تنخواہ کے معیار کا اطلاق درج ذیل اسکیموں پر ہوگا، خواہ وہ ابتدائی درخواست ہو یا توسیع:
پے لمٹ اسکیم
سپلیمنٹری پے لمٹ اسکیم
فاسٹ ٹریک اسکیم
ریسرچر اسکیم
اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی مثبت فہرست
ہنر مند کام کی مثبت فہرست
خصوصی انفرادی اہلیت اسکیم
جہاں ملازمت کے معاہدے اجتماعی معاہدوں کے تحت ہوں گے، وہاں ڈنمارک کے حکام عام طور پر تنخواہوں کو ضروری معیار کے مطابق تصور کریں گے۔ تاہم اگر کسی تنخواہ کو ناکافی سمجھا جائے تو حکام فیصلہ کرنے سے قبل آجر سے وضاحت طلب کریں گے۔

Related Posts