سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خارجی سرغنہ نے 2010 میں خارجی دہشت گرد تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی، خارجی دہشت گرد علی رحمان اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا علی رحمان خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا، دہشت گرد نے فرار ہونے کے لئے خاتون کا لباس پہن لیا تھا۔
فوجی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے7 خوارج کو ہلاک کر دیا، ایک خارجی نے گھر میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا۔