گزشتہ کچھ مہینوں سے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن اپنی طلاق کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں، چند ہفتے قبل یہ جوڑا ایک شادی میں اکٹھا حاضر ہوا تاکہ ان افواہوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا سکے، اب ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن نے ایک بار پھر اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے اسکول کے پروگرام میں ساتھ شرکت کرکے افواہوں کی عملی طور پر تردید کردی ہے۔
ایشوریہ رائے، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ساتھ دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب میں شریک ہوئیں۔ ایشوریہ رائے نے سیاہ روایتی لباس زیب تن کیا اور الگ گاڑی میں آئیں جبکہ ابھیشیک بچن سیاہ ہڈی، ہم رنگ جوگرز اور سفید اسنیکرز میں ملبوس تھے۔
اس تقریب میں مداحوں نے ابھیشیک بچن کی اپنی بیوی ایشوریہ رائے کے لیے حفاظتی رویے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک وڈیو میں ابھیشیک بچن کو ایشوریہ رائے کو مقام پر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے نرم طریقے سے ان کی کمر پر ہاتھ رکھا۔
مجھے ایسی حالت میں نہیں دیکھا کہ، انجلینا جولی کے اپنے بچوں سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات
اس اشارے کو مداحوں نے نظرانداز نہیں کیا اور انہوں نے تبصرے کے حصے میں اس جوڑے کی کیمسٹری کو اجاگر کیا۔ ایک صارف نے لکھا، “میں آرادھیا کے بارے میں سوچتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ وہ اس کو دیکھ کر کتنی خوش ہوگی” جبکہ دوسرے نے کہا، “دیکھو، وہ اس سے کتنا محبت کرتا ہے۔” تیسرے صارف نے لکھا، “انہیں اکٹھا دیکھ کر خوشی ہوئی۔”
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن بالی ووڈ کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اپریل 2007 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔