ابھیشک سے تعلقات کی افواہیں، نمرات کور نے کیسے مداحوں کے دل جیت لئے؟ ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How Nimrat Kaur Won Hearts of Fans? Watch the Video

نمرات کو، جن کے بارے میں ابھیشیک بچن کے ساتھ افیئر کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں۔ اداکارہ وہاں موجود فوٹو گرافرز کے لیے تصاویر کھنچوانے کے لیے پوز دے رہی تھیں کہ اس دوران ایک کیمرہ مین نے اچانک ایک بزرگ خاتون کو دھکا دے دیا تاکہ بہترین شاٹ حاصل کرسکے۔

نمرات کور نے یہ منظر دیکھ کر نہ صرف بزرگ خاتون سے معذرت کی بلکہ فوٹو گرافرز کو نصیحت بھی کی۔ ناراض نمرات کور نے فوٹو گرافرز سے کہا، “آرام سے کام لیں” اور بزرگ خاتون سے سب کی جانب سے معذرت کی۔

 

یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مداح نمرات کور کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا،یہ ایک خوبصورت عمل ہے،” جبکہ دوسرے نے کہا، “بہت اچھا لگا کہ اس نے خاتون کو تسلی دی اور معذرت کی۔”

ممبئی سے روانگی کے دوران نمرات کور سیاہ ٹاپ اور لمبے کوٹ میں نظر آئیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی سفر کی جھلک بھی شیئر کی اور اپنے فالوورز سے پوچھا، “میں کہاں جا رہی ہوں؟” بعد میں، انہوں نے اپنی ونڈو سیٹ سے ایک اور تصویر شیئر کی اور لکھا، “جی ہاں، زیادہ تر آپ نے صحیح اندازہ لگایا!!! اپنے پیدائش کے دیس واپس جا رہی ہوں۔

نمرات کور کو آخری بار 2023 کی فلم “سجنی شنڈے کا وائرل ویڈیو” میں انسپکٹر بیلا باروٹ کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اب فلموں “اسکائی فورس” اور “سیکشن فور میں نظر آئیں گی۔

Related Posts