شمالی وزیرستان میں باردوی سرنگ پھٹ گئی، دو کمسن طالبات زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Landmine blast in North Waziristan injures two schoolgirls

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کی شیرانی وادی میں ایک لینڈ مائن دھماکے میں دو کمسن اسکول کی طالبات زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق 9 اور 10 سالہ طالبات اسکول جاتے ہوئے لینڈ مائن پر قدم رکھ بیٹھیں۔ دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب ضلع میں تیسرے دن بھی بجلی کی بندش برقرار ہے، جس کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے پر دو افراد گرفتار

شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا کے صوبے کا ایک ضلع ہے جو پاکستان کے شمال مغرب میں پہاڑی علاقے وزیرستان کا شمالی حصہ ہے۔ یہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع ہے اور اس کا رقبہ 4707 مربع کلومیٹر (1817 مربع میل) پر محیط ہے۔ شمالی وزیرستان کا دارالحکومت میران شاہ ہے۔

2014 میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پاک افغان سرحد پر کیے جانے والے آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں تقریباً 98640 افراد شمالی وزیرستان سے بے گھر ہوئے تھے۔

2018 میں پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد، مکمل فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے نتیجے میں شمالی وزیرستان خیبر پختونخواہ کا ایک ضلع بن گیا تھا۔

Related Posts