مہیشوری برادری کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے ویرسی ماسٹر ایوارڈز کی تقریب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kainat Maheshwari Maarag Forum Organized 6th Mega Maheshwari Educational Event Versi Master Award 2024:

کائنات مہیشوری مارگ فورم کی جانب سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں مورخہ 15 دسمبر 2024 کو مہیشوری (ہندو) برادری کے 250 پوزیشن ہولڈرز کے جی ون سے لے کر بارہویں جماعت کے طلباء اور طالبات کے لیے ویرسی ماسٹر ایوارڈ نامی تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں طلباء اور طالبات کے ساتھ کے والدین اور مہیشوری برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کائنات مہیشوری مارگ فورم کی جانب سے تمام پوزیشن ہولڈرز طالب علموں میں ویرسی ماسٹر ایوارڈ کی شیلڈ تقسیم کی گئی۔

Mega Maheshwari Educational Event

اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور والدین میں کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Kainat Maheshwari Maarag Forum Organized 6th Mega Maheshwari Educational Event Versi Master Award 2024

کائنات مہشوری مارگ فورم کے بانی بابو کانجی مانگلیا کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد صرف اور صرف بچوں میں تعلیم کے رجحان کو بڑھانا ہے تاکہ یہ بچے اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے وطن پاکستان اور اپنی برادری کا نام روشن کرسکے۔

Related Posts