عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد دراز قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عرفان نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔
ویک اینڈ پر قلفی نہ جم جائے، کراچی کا درجہ حرارت آج 3 ڈگری تک گرنے کا امکان
محمد عرفان سے قبل پاکستان کے آل راونڈر عماد وسیم اور فاسٹ بالر محمد عامر بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
محمد عرفان نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔