منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے پر نوجوان کو 9 سال قید کی سزا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Man Sentenced to 9 Years for Sharing Explicit Photos of Ex-Fiancé

کراچی: الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون کے تحت سابقہ منگیتر کی نجی تصاویر شیئر کرنے پر شخص کو 9 سال قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

جمعرات کے روز کراچی کی ایک عدالت نے محمد شعیب کو سابق منگیتر کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جرم میں 9 سال قید کی سزا سنائی۔

یہ فیصلہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) کے تحت دیا گیا جس میں محمد شعیب کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ عدالت نے 9 سال قید کے ساتھ 90000 روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔

سال 2024: مناہل ملک، کنول آفتاب اور کس کس کی ویڈیو لیک، شرمناک ویڈیوز سے کونسی ٹک ٹاکرز نے فائدہ اٹھایا؟ مکمل تفصیلات

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا محمد کہ شعیب کو 2017 میں ایک ایسے ہی کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور اس کا اپیل کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

اس کیس میں محمد شعیب پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سابق منگیتر کو ہراساں کیا، اس کی عزت خراب کرنے کے ارادے سے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کے مطابق محمد شعیب نے منگنی ٹوٹنے کے بعد متاثرہ خاتون کی نجی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن پوسٹ کیں، جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا۔

Related Posts