چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور میچز کے حوالے سے آئی سی سی کا حتمی اعلان بدھ کو متوقع ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی سے بات چیت کے بعد مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ہائبرڈ ماڈل پر بین الاقوامی ادارے سے مبینہ طور پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ دہرایا ہے۔
بیٹیوں کی شادیاں کردیں لیکن، جانتے ہیں شاہد آفریدی نانا کا کردار ادا کرنے کیلئے کیوں تیار نہیں ؟
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم حکومتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی، پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کیا جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔
اسی طرح اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو یہ میچز بھی دبئی میں ہی ہوں گے۔