کے پی کے حکومت کا 25 دسمبر کو ڈی چوک کا رخ کرنے کا اعلان، معاملہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو خیبرپوسٹ

کے پی حکومت نے 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکنوں کی دعائیہ تقریب کا اعلان کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ ن لیگ بھی جلسہ کرکے دکھائے۔

اس بات کا اعلان معاون خصوصی سہیل آفریدی نے کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا 26 نومبر کو نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں یہاں اخلاقی اقدارختم ہوچکی ہیں کچھ لوگ دوسروں کے احسانات تلے دب چکے ہیں جوحق کی بات تک نہیں کرسکتے ہم اپنا آئین و قانونی حق لینے ڈی چوک گئے تھے اگر عمران خان کو ناحق جیل میں نہ ڈالا گیا ہوتا تو ہم اسلام آباد نہ جاتے، پچھلے ڈھائی برس سے قانون کا دروازہ کھٹکھٹارہے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

معروف بھارتی اداکار نے اپنی بھانجی سے شادی کرلی

انہوں ںے کہا کہ ہم ججز مداخلت پر خطوط لکھ رہے ہیں اتنے عرصہ مزاحمتی تحریک کسی نے نہیں چلائی جو پی ٹی آئی ورکرز نے انجام دی، ہماری سیاسی لیڈرشپ بے گناہ قید میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبرکو لاہور مینار پاکستان میں شہداء کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کریں گے اس کے مقابلے میں آپ بھی پنجاب میں جلسہ کرلیں اگرہمارے لوگ زیادہ نہ ہوئے تو استعفیٰ دے دیں گے۔

Related Posts