کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold, dry weather to prevail in most parts of country: PMD

محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہے گاجبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی کا امکان ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے چھٹکے برقرار رہ سکتے ہیں۔موسمیاتی تجزیے کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں پر براعظمی ہوائیں غالب ہیں جبکہ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا کا عوام کو جھٹکا، سوا ارب روپے کا اضافی بوجھ، بجلی مزید کتنی مہنگی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت لیہ میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ -10 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔

کراچی میں آج موسم خشک اور قدرے سرد رہے گاجبکہ ہوائیں شمال مشرق سے چلنے کا امکان ہے، جو موسم کو خوشگوار بنائیں گی۔ شہریوں کو صبح اور رات کے وقت گرم کپڑے پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔

Related Posts