اپنے اسکول کی خواتین ٹیچرز اور طالبات کیساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز فروخت کرنے والا پرنسپل گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر دکن ہیرالڈ

پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں نجی اسکول کے پرنسپل کی جانب سے اسکول کی خواتین اساتذہ اور طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سفاک ملزم زیادتی کی خفیہ کیمرے سے وڈیوز بھی بناتا اور بیرون ملک فروخت کرتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر شیخو پورہ کے بی ڈویژن پولیس حرکت میی آئی اور چھاپہ کر ملزم پرنسپل ارسلان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

نجی اسکول مرزا ورکاں روڈ پر کرایہ کی عمارت میں واقع تھا، واقعہ سامنے آنے کے بعد مالک نے عمارت فوری طور پر خالی کرالی ہے، جبکہ علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں، زیادتی کا شکار متاثرہ خواتین سے رابطے کرنے کے لیے ٹیمیں پولیس نے تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Related Posts