آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا سبب الیکشن 2024 کی ووٹ چوری ہے، مولانا فضل الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بنیاد 2024 میں ووٹ کی چوری سے پڑی۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پرتشدد سیاست کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ہمیشہ پرتشدد سیاست کے خلاف رہی ہے۔ انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ اداروں کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ عوام کی سوچ کچھ اور ہے اور نتائج کچھ اور ہیں، یہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں حالیہ پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو اپنے لیے قانونی حق سمجھتا ہوں، وہی پی ٹی آئی اور دوسری جماعتوں کے لیے بھی سمجھتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں کسی سطح کی حکومت نہیں ہے جو فسادات سے نمٹے، کے پی حکومت کو پتہ ہی نہیں کہ پاراچنار میں کیا ہو رہا ہے۔

Related Posts