معروف سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی بھی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی۔
حالیہ دنوں میں متھیرا، مناہل ملک، امشا رحمان، مسکان چانڈیو اور دیگر ٹک ٹاکرز کی نجی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کنول آفتاب کی بھی مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ہے، تاہم ابھی تک کنول آفتاب یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور ویڈیو کی صداقت کی تصدیق بھی نہیں ہوئی ہے۔
26 سالہ کنول آفتاب 9 جنوری 1998 کو پیدا ہوئیں۔ وہ ایک مشہور پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر اور بیٹی ایزال ذوالقرنین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی نجی ویڈیوز کا لیک ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ نہ صرف سیلیبریٹیز بلکہ عام صارفین بھی اس غیر محفوظ ماحول میں اپنی پرائیویسی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ ان اسکینڈلز کے بار بار پیش آنے سے سوشل میڈیا پر رازداری کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔