ایرانی مظاہرین پر تشدد کا حکم سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دیا تھا ،رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ayatollah khamenei
ایرانی مظاہرین پر تشدد کاحکم سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےدیاتھا ،رپورٹ

تہران: ایران میں تیل قیمتوں میں اضافے اورمہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشددکا حکم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دیا تھا۔

برطانوی خبررسا ں ادارے کی جانب سی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومتی ترجمان نے آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے جاری کسی قسم کے ایسے احکامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا جبکہ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے اس خبر پر بات کرنے کے لیے برطانوی خبررساں ادارے کی جانب سے دی گئی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ ایران میں نومبر سے جاری احتجاج کے دوران کم از کم 1500 افراد ہلاک ہو ئے، ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اعلیٰ سکیورٹی اور سرکاری عہدیداران کو ہر ممکن طریقے سے احتجاج ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عدالت کاصحافی جمال خاشقجی کےقتل میں ملوث 5افراد کوسزائے موت کا حکم

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے اعلیٰ سکیورٹی اور سرکاری عہدیداران کو ہر ممکن طریقے سے احتجاج ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکام اور سماجی کارکنوں کی جانب سے سامنے لائی گئی تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے حالیہ برسوں میں ہونے والے مظاہروں کے مقابلے اس احتجاج میں مہلک طاقت کا استعمال کیا۔

Related Posts