سردیوں کی چھٹیوں میں ترکی گھوم آئیں، وزٹ ویزا کی فیس اتنی کہ ہر کوئی افورڈ کرلے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How much will a Turkiye visit visa cost for Pakistanis from November 2024?

 ترکی اپنی تاریخی جگہوں، ریزورٹس، اور تفریحی سہولیات کے باعث پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام بن چکا ہے، پاکستانی شہری جو ترکی کا سیاحتی سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں پیشگی وزٹ ویزا حاصل کرنا ہوگا کیونکہ بغیر ویزا کے انہیں ترکی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستانی شہری ترکی میں کاروبار، تجارت، اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات استوار کیے جا رہے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ترک حکام نے تجارت اور ٹیکنالوجی میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

وزٹ ویزا کے لیے پاکستان میں درخواست دہندگان کو اناطولیہ ویزا ایپلی کیشن سینٹرز میں اپنی درخواستیں جمع کرانا ہو گی۔ ضروری دستاویزات میں بینک اسٹیٹمنٹ، صحت بیمہ، تصاویر، فنگر پرنٹس، پرواز کی تفصیلات، ہوٹل کی بکنگ اور دیگر شامل ہیں۔

سنگل انٹری ویزا کی فیس 60 ڈالر(تقریباً 16704 پاکستانی روپے) ہے۔
ملٹی پل انٹری ویزا کی فیس 190 ڈالر (تقریباً 52896 پاکستانی روپے) ہے۔

ساتھ ہی اناطولیہ ویزا سینٹر کی سروس فیس بھی ادا کرنا ہوگی جو کہ عام درخواست کے لیے 65 ڈالر(تقریباً 18096 روپے) اور وی آئی پی درخواست کے لیے 80 ڈالر (تقریباً 22272 روپے) ہے۔ ویزا فیس ناقابل واپسی ہے اور اسے پاکستانی روپے میں نقد ادا کرنا ہوگا، جس کی شرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پچھلے دن کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق ہوگی۔

Related Posts