اداکارہ طوبیٰ انور حال ہی میں پروگرام “گپ شپ” میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے مثالی شریک حیات کے بارے میں اپنی خواہشات کا کھل کر ذکر کیا۔
طوبیٰ انور نے کہا “اگر میں کسی کے بارے میں سوچوں تو میری نظر میں ایک اچھا انسان ہونا بہت ضروری ہے، عاجزی ہونی چاہیے، شخصیت میں کچھ گہرائی ہونی چاہیے، اور ذہانت بھی ضروری ہے۔ اور قد کم از کم 6 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے۔”
طوبیٰ انور ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جو ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کی بدولت شہرت رکھتی ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کی معروف ٹی وی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اور انہوں نے مختلف کامیاب ڈراموں میں اپنے کرداروں سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
طوبیٰ نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا اور آہستہ آہستہ اپنی صلاحیتوں سے خود کو ایک معتبر اداکارہ کے طور پر ثابت کیا۔
طوبیٰ انور نے 15 مئی 2018 کو مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان طلاق 9 فروری 2022 کو ہوگئی۔
طوبیٰ انور نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں “بھڑاس”، “تیرے جانے کے بعد”، “بے لگام” اور “محبت ست رنگی” شامل ہیں۔ اس وقت بے بی باجی کی بہویں” میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ ساقب علی رانا نے تحریر کیا ہے اور تحسین خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔