مایہ ناز بیٹر فخر زمان آج کل کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

قومی ٹیم سے آج کل آؤٹ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے حالیہ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی بار سامنے آکر بتا دیا کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد فخر زمان کی فٹنس اور ری ہیب کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب انہوں  نے اپنی ٹریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کرکٹر 2 ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

فخر زمان اِن دنوں کہاں مصروف ہیں؟ تصاویر کیساتھ پیغام جاری کردیا

فخر زمان اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اوپننگ بیٹر نے  تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ حد سے آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنا ہے۔

خیال رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جبکہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دو میچز میں بابر اعظم کو آرام دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا،  جس پر فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Related Posts