مشہورومعروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نے نامناسب ویڈیوز لیک پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
حال ہی میں مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے پر سوشل میڈیا صارفین، یوٹیوبرز اور بعض معروف شخصیات نے بھی خاتون ٹک ٹاکر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور متعدد مرتبہ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ نامناسب ویڈیوز انہوں نے خود لیک کیں۔
اپنے حالیہ جذباتی پیغام میں مناہل ملک کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر سوشل میڈیا کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے، آپ نے جو سپورٹ اور پیار دیا، اس کیلئے ممنون ہوں، تاہم دنیا کسی حال میں جینے نہیں دیتی، امید ہے کسی کو اپنا چہرہ نہ دکھاؤں۔
پیغام میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے رویوں سے تنگ آکر اندر سے مرچکی ہوں۔ زندگی بہت مختصر ہے، آپ اپنوں کے ساتھ رہیں اور جو غلطی کرے، اسے معاف کردیں۔ آپ سب سے آخری بار مخاطب ہورہی ہوں۔
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کہا کہ میں نے بھی اس طرح بات نہیں کی، میرے لیے جینا مشکل ہوگیا ہے، اب تھک چکی ہوں کیونکہ لوگوں کے رویوں نے مجھے اندر سے توڑ دیا۔ خود کو بہت بے بس محسوس کرتی ہوں۔ تنقید کرنے والے نفرت پھیلانا بند کردیں۔
مناہل ملک نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے، کچھ پتہ نہیں کب ختم ہوجائے۔ خیال رہے کہ مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز گزشتہ ہفتے وائرل ہوئیں جس پر خاتون ٹک ٹاکر نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ویڈیوز جعلی ہیں۔