ملائیکہ کے ساتھ تعلق اب نہیں رہا، ارجن کپور نے تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی اسٹیٹسمین

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے بالآخر ملائیکہ اروڑا سے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جو ہندو تہوار دیوالی کی ایک تقریب کی ہے جس میں ارجن سمیت ان کی نئی آنے والی فلم ‘سنگھم اگین’ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن اور دیگر شریک ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ارجن نے ہاتھ میں مائیک پکڑا اور وہ کچھ کہنے لگے تو وہاں موجود کراؤڈ نے ملائیکہ ملائیکہ کی آوازایں لگانا شروع کردیں۔

ارجن نے آوازیں سنتے ہی کہا ‘ابھی سنگل ہوں میں’، ساتھ ہی وہ مسکرا دیے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی پیجز نے مذکورہ ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ارجن اب ملائیکہ کے ساتھ نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ارجن نے باضابطہ طور پر اپنے اور ملائیکہ کے رومانی تعلق پر ردعمل دیا ہے، اس سے قبل نہ ہی دونوں کی جانب سے اپنے رشتے کی براہِ راست تصدیق کی گئی نہ ہی تردید کی گئی۔

گزشتہ کئی عرصے سے دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ بعدازاں حال ہی میں جب ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کی تو ارجن ان کے ہمراہ آخری رسومات میں شریک تھے۔

Related Posts