سبکدوشی کے فوری بعد جسٹس فائز عیسیٰ کس ملک روانہ ہوگئے؟

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
فوٹو ڈان
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ سیرینا عیسیٰ کے ہمراہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ ان کا دور ہنگامہ خیز حالات اور تنازعات سے بھرپور رہا، بالخصوص پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دینے کے مقدمے نے ان کے پورے دور کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔
ذرائع کے مطابق فرائض منصبی سے سبک دوشی کے بعد سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ائر لائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 کے ذریعے ترکیہ کے شہر استنبول کے لئے روانہ ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر ان کے ساتھ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا اور وہ نارمل انٹرنیشنل لاؤنج کے ذریعے طیارے میں سوار ہوئے۔

Related Posts