قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کر گئے، کپتانی کس کے سپرد؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاطمہ ثناء
(فوٹو: پرو پاکستانی)

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، جس کے بعد فاطمہ ثناء جو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کر رہی تھیں، اب ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ والد کے انتقال کے بعد اہلِ خانہ سے ملاقات اور مرحوم والد کے آخری دیدار کیلئے فاطمہ ثناء نے پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے دبئی سے کراچی روانگی کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، ویمنز کرکٹ ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے تعزیت کی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

پاکستان ویمن ٹیم کل آسٹریلیا کے مدِ مقابل ہوگی، جس کیلئے فاطمہ ثناء کی عدم دستیابی دیکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو ٹیم کی کپتان کی ذمہ داری عارضی طورپر دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر سینئر کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ماضی میں ندا ڈار اور بسمہ معروف بھی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکی ہیں جو اب بھی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ منیبہ علی نے موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران 2 میچز میں 28 رنز بنائے ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گی۔

Related Posts