سابقہ بھارتی اداکارہ کے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر سنگین الزامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

معروف بھارتی موسیقار آدیش شریواستو کی اہلیہ اور سابق اداکارہ وجیتا پنڈت نے بالی ووڈ اور بھارتی فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان پر الزامات لگائے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شاہ رخ نے شوہر کی موت کے بعد میرے بیٹے کا خیال رکھنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کا فون بھی نہیں لگتا۔ وجیتا نے کہا کہ ان کے بیٹے کو فلم انڈسٹری سے کوئی سپورٹ نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے اپنے آنجہانی شوہر کے ”اچھے دوست“ شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے کے کیریئر میں سپورٹ کریں۔

وجیتا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اویتیش بہت محنت کرتا ہے، اس نے ایکون اور فرانسیسی مونٹانا سمیت دیگر کے ساتھ موسیقی ریکارڈ کی ہے لیکن بدقسمتی سے میرے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں سپورٹ یا ڈائریکشن نہیں مل رہی ہے۔ انڈسٹری کے لوگ جانتے ہیں کہ آدیش اب نہیں ہے، وہ میرے بیٹے کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا جب میرے شوہر آدیش اسپتال میں تھے تو شاہ رخ خان ان کی موت سے ایک دن پہلے آئے، آدیش بات بھی نہیں کر پارہے تھے۔ شاہ رخ خان نے ہمارے بیٹے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا خیال رکھیں گے۔ وجیتا نے کہا کہ آج میں شاہ رخ سے رابطہ بھی نہیں کر پا رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا، ’شاہ رخ خان میرے بیٹے کے ساتھ اپنے پروڈکشن بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت فلم بنا سکتے ہیں۔ اویتیش اچھا اداکار ہے، وہ ایک ”فرائیڈے“ نامی فلم کر رہا ہے جس کی او ٹی ٹی ریلیز ہوگی۔ وہ بہت محنت کر رہا ہے، میں شاہ رخ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ آؤ اور میرے بیٹے کی مدد کرو، شاہ رخ ایک بہت ہی پیارے آدمی ہیں، وہ آخری مراحل میں دو بار آئے تھے۔ اب جبکہ انہوں نے وعدہ کیا ہے، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اسے آپ کی ضرورت نہیں ہے؟ اس لیے آپ کو کچھ کرنا ہوگا۔‘

Related Posts