ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل پی جی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 244 روپے مقرر کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی کا 11اعشاریہ 8کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 82روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے ہوگی۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 31مئی کو حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 62 پیسے کی کمی کی تھی۔ ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جاری کیا تھا۔

آج سے 3ماہ قبل جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 45روپے 62 پیسے کم کردی گئی تھی۔ ایل پی جی کے 11اعشاریہ 8کلوگرام کے سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 768روپے 23 پیسے ہوگئی تھی۔

Related Posts