کارساز روڈ حادثے میں باپ بیٹی کو کچلنے کے افسوسناک واقعے میں گرفتار مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اقبال کی جیل میں آؤ بھگت جاری ہے، ملزمہ نتاشہ کی دولت کی چمک نے جیل انتظامیہ کو اندھا کردیا۔
نجی چینل آج نے رپورٹ کیا ہے کہ ملزمہ نتاشا نے انیس اگست کو کارساز روڈ پر اپنی تیز رفتارگاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، اس المناک حادثے میں چار شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ بہادرآباد میں تھانے میں درج ہے اور نتاشا اقبال عدالتی حکم پر جیل کسٹڈی میں ہیں جہاں انہیں مختلف سہولیات حاصل ہیں۔
جیل میں ملزمہ نتاشا کو بہترین سہولیات فراہم کی جانے لگی ہیں، ملزمہ نتاشا کے لئے وومین جیل کراچی میں الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ملزمہ کی دیکھ بھال کے لئے چار قیدی خواتین کو خدمت گزاری پر رکھا گیا ہے، ملزمہ کا کھانا پانی اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر جیل بھیجا جاتا ہے۔