بھوپال: بھارت میں بے زبان جانور بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، بھارتی شہری کی گائے سے بدفعلی کی ویڈیو سامنے آگئی، جس پر عوام مشتعل ہوگئے ہیں۔
مقامی افراد نے واقعے کی ویڈیو بنائی۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ریاستی دارالحکومت بھوپال میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان شخص نے گائے سے جنسی زیادتی کی۔ مقامی افراد نے بدفعلی کرتے ہوئے نوجوان کی ویڈیو بنا کر پولیس کو اطلاع کردی۔
مدھیہ پردیش پولیس نے جانوروں سے بھی بد تر فعل کا ارتکاب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران گائے سے بدفعلی کے واقعے پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہندو برادری گائے کو مقدس جانور قرار دیتے ہوئے اسے اپنی ماں کا مقام دیتی ہے۔
ماضی میں بھی گائے سے بدفعلی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ ستمبر 2022 میں ایک 27سالہ نوجوان کی گائے سے بدفعلی کے نتیجے میں گائے ہلاک ہوگئی تھی۔ ملزم کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ہمسایہ ملک بھارت میں بدفعلی اور جنسی زیادتی کے واقعات کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ آج سے 2 سال قبل بھارت میں روزانہ رپورٹ کیے جانے والے جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 90 تھی۔