ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل جمعرات کو تہران میں ادا کی جائے گی۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق میت کی تدفین جمعہ 2 اگست کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کی جائے گی۔ ایران نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایرانی حکومت نے ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا کہ تہران میں ھنیہ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حادثے کی وجوہات اور طول و عرض کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ تحقیقات کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔