اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو گارجین

اسماعیل ہنیہ کی ایران میں پر اسرار حملے میں شہادت پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم سب سے زیادہ امریکا اور اسرائیل پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ایرانی حکومت پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

ان چہ می گوئیوں کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ ممکنہ طور پر ایک میزائل حملہ تھا جو عین اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہنیہ اپنی قیام گاہ پہنچے تھے۔

اسماعیل ہنیہ تہران میں جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے وہاں کئی اور معززین بھی موجود تھے جبکہ حملے میں صرف اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ شہید ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو گاڑی سے اترکر گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل پلک جھپکتے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایران اور حماس اسماعیل ہنیہ کے قاتل اور منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لیے شواہد جمع کر رہے ہیں اور انٹیلی جنس ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Related Posts