برطانیہ میں پولیس سے جھڑپیں، انتہا پسندوں نے مسجد کے باہر کھڑی وین جلا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد کے باہر
(فوٹو: ڈان)

لندن: برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں، اس دوران سفید فام انتہا پسندوں نے مسجد کے باہر کھڑی وین جلا دی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی مسجد کے باہر سفید فام انتہاپسند گروپ کے اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جب کہ اس دوران مشتعل مظاہرین نے مسجد کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا لگائی اور پتھراؤ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انتہا پسند عناصر نے مسجد اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، علاقے میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیے لیے اینٹی رائٹ پولیس کو طلب کرلیا گیا، جھڑپوں کے دوران امن و امان کی صورتحال مخدوش رہی۔

دریں اثناء برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائےگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی کی واردات میں 3 بچیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

بچیوں کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر جھوٹی پوسٹس کی گئیں کہ حملہ آور ایک شامی پناہ گزین ہے جس کے بعد دائیں بازو کے انتہا پسند گروپس نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔احتجاج کے دوران ہونے والے انتہا پسندانہ واقعات اسلاموفوبیا کے عکاس ہیں۔

Related Posts