حکومت نے غریب خاندانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان کردیا، ملیں گے کیسے؟

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakhtunkhwa govt announces distribution of free solar panels to poor families

پنجاب اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں غریب خاندانوں میں مفت 2kV سولر پینلز تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبہ غریب خاندانوں کو 100000 سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پینلز کے ساتھ پیکیج میں بجلی کی تاریں اور انورٹر پنکھے بھی شامل کرے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور اور ان کی ٹیم پہلے ہی 90 سے زائد پاور پلانٹس قائم کر چکی ہے، جو چھ سے سات روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اس کے برعکس واپڈا صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لیے 27 روپے فی یونٹ چارج کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی اپنے اپنے صوبوں میں غریب خاندانوں کو سولر پینل مفت یا رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Related Posts