پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرِ مبادلہ ذخائر
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے ملکی زرِ مبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی تک پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائرکا حجم 14 ارب 64 کروڑ ڈالرز رہا ہے۔

مرکزی بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر 1 اعشاریہ 56 کروڑ ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 9 ارب 40 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینک ذخائر میں 5 اعشاریہ 61کروڑ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کمرشل بینکس کے زرِ مبادلہ ذخائر 5 ارب 23 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 28 جون کو سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ مرکزی بینک نے 21 جون تک کے اعدادوشمار جاری کیے تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی کے ساتھ 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 ارب ڈالرز کے ذخائر تھے۔

Related Posts