وزیراعظم کا 5روزہ دورۂ چین، شینزن میں بزنس فورم میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا 5روزہ دورۂ چین
(فوٹو: ڈان)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 5 روزہ دورۂ چین کے دوران شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاک چائنا بزنس فورم میں شریک ہوئے۔ چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شینزن اسپیڈ ترقی کی منازل طے کرنے کے حوالے سے کسی مثال سے کم نہیں۔

سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ “پاک چائنا بزنس فورم مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کا سنگِ میل ثابت ہوسکتا ہے۔” اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی و چیئرمین کی ملاقات ہوئی۔

چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز پاکستان میں اپنے موبائل فونز بنانے کے یونٹس لگانے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی نے موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فن ٹیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو کمپنی کے ساتھ لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو سہولیات کی دستیابی یقینی بنائے گی۔

Related Posts