بالی ووڈ کے بادشاہ شارخ کی منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah Rukh Khan congratulated his fans on Eid
ONLINE

ممبئی: بھارت میں عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں مداح عید کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر منت کے باہرعید کی مبارک باد دینے جمع ہوئے، اس موقع پر شاہ رخ خان نے بھی حسب روایت اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی فینز کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک باد کہا۔ شاہ رخ خان اور ان ابرام خان نے سفید رنگ کا شلوار سوٹ پہن رکھا تھا۔شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

بالی ووڈ کے میگا اسٹار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ سب کو عید کی مبارک باد۔ میرے دن کو خاص بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محبت، خوشی اور خوشحالی سے نوازے۔

واضح رہے کہ بدھ کو عید کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے بھارت میں جمعرات کو عید منائی گئی، اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے مسلمان فنکاروں نے اپنے مداحوں کیلئے عید کے خصوصی پیغام بھی جاری کئے۔

Related Posts