عید کا دوسرا دن سسرال ڈے، مزیدار پکوان، بچوں کی تفریح

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

پاکستان میں آج عید الفطر کا دوسرا دن بھی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، آج سسرال میں دعوتوں، دوستوں سے ملاقاتوں اور پارکس و تفریحی مقامات پر پکنک کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔

عید کے اگلے دن کو عام طور پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارا جاتا ہے، کراچی میں بڑی تعداد میں شادی شدہ شہری آج سسرال کا رخ کررہے ہیں جہاں خاص طور پر پکوان تیار کئے جارہے ہیں۔

عید کے دوسرے روز دوستو ںکے ساتھ دعوتوں کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور آج کے دن نوجوان دوستوں کے ساتھ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر دعوتیں دے رہے ہیں اور شہر کے تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کا بہت زیادہ رش دیکھا جارہا ہے۔

عید کے دوسرے روز پارکس اور تفریحی مقامات کی سیر کے علاوہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملکر باربی کیو پارٹیاں بھی ہونگی جبکہ شام کو سینما میں فلم دیکھنے والوں نے ایڈوانس میں بکنگ بھی کروالی ہے۔

Related Posts