جاں بحق چینی انجینئرز کو لیکر جانیوالی گاڑی بلٹ پروف نہ ہونیکا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ہم نیوز)

پولیس نے بشام میں جاں بحق چینی انجینئرز کو لیکر جانیوالی گاڑی بلٹ پروف نہ ہونیکا انکشاف کرنے والی رپورٹ وفاق کو ارسال کردی جو خودکش حملے کے متعلق دوسری رپورٹ ہے۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کے مطابق پولیس کی جانب سے وفاق کو ارسال رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بظاہر چینیوں کو لے کر جانیوالی گاڑی بلٹ پروف یا بم پروف محسوس نہیں ہوتی۔ ہلاک چینی باشندوں میں ایک چینی خاتون انجینئر بھی شامل تھیں۔

خودکش حملے کے متعلق بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کی فضائی تصویر حاصل کرلی گئی، تھانہ بشام کا جائے وقوعہ سے فاصلہ 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم کا فاصلہ 77 کلومیٹر ہے۔ تباہ ہونے والی بس کا دوسری بس سے 15فٹ کا فاصلہ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملے کا شکار بس دھماکے کے ساتھ ہی 300 فٹ گہرائی میں جاگری۔ چینی قافلے میں شامل تمام بسز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ خودکش بمبار کے زیر استعمال گاڑی کے ٹکڑے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

Related Posts