حکومت ناکام، شہریوں نے مزید دو ڈکیتوں کی ٹھکائی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کے بعد کراچی کے شہریوں نے خود ہی لٹیروں اور ڈکیتوں کے علاج کی ٹھان لی۔

کراچی کے علاقے بلدیہ نواب کالونی میں ڈکیتوں کے علاج کے تازہ واقعے میں شہریوں نے 2 ڈکیتوں کو پکڑ کر ان کی درگت بنا دی، جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت ایک شہری کو زخمی کرکے فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے ہمت کرکے اسے دبوچ لیا اور پکڑ کر طبعیت سے اس کی ٹھکائی کرلی۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈکیتوں کے قبضے سے 2 پستول، ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون ملا ہے، اور ان کی شناخت سلمان اور ارشاد کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈکیت اتحاد ٹاؤن نیشنل چوک گلی نمبر 11 کے رہائشی ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈکیتی میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے مقابلے میں پار کر دیا تھا، ویسٹ پولیس نے ڈکیتیوں میں ملوث 8 رکنی گینگ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے۔

Related Posts