وئٹہ: بدھ کی صبح بلوچستان کے کئی علاقوں میں 5اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس دیکھا گیا۔
کوئٹہ، نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ ،دالبلدین، جنگل پیر علیزئی اور پشین سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقوں میں تھا اور اس کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔
لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم بلوچستان کے کسی بھی حصے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صبح سویرے بھی بلوچستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ، نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین، مستونگ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور تھا اور اس کا مرکز جنوب اور مغرب میں 35 کلومیٹر تھا۔