سانحہ اے پی ایس: تمام شہداء اور لواحقین کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistanis will fight against COVID-19 as one: COAS

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں سانحہ اے پی ایس کے تمام شہداء اور لواحقین کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ آرمی پبلک اسکول سانحہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر پیغام کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ذمہ دار دہشت گردوں میں سے 5 کو فوجی عدالتوں نے پھانسی پر لٹکا دیا۔ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ من حیث القوم ہم نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی۔ قوم پوری طرح دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد رہ کر پاکستان میں دیر پا امن اور خوشحالی کے حصول کے  لیے آگے بڑھنا ہے۔ 

یاد رہے کہ آج سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) آج 5 برس مکمل ہو گئے  جس کی یاد میں پاکستانی قوم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرے گی جس کے لیے  ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

آرمی پبلک اسکول بچوں کو تعلیم دے کر پاک فوج میں بھرتی کے قابل کرنے والا تعلیمی ادارہ ہے جس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کردیا۔

مزید پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 5 سال مکمل

Related Posts